پاکستان کے نگران وزیراعلیٰ انوارالحق کاکڑ ان دنوں چائنہ کے دورے پر ہیں -اس سے پہلے انھوں نے روس کے صدر ولاد میر پیوٹن سے بھی ملاقات کی
پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون، تحفظ خوراک ،میڈیا ایکسچینج، خلائی تعاون، معدنی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے
،پاکستان ریفائنری اور چینی کمپنی کے درمیان پٹرولیم کی صنعت میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو ئے۔
پاک چین وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں ایم او یوز اور دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں تجارت، مواصلات اور نقل و حرکت کے شعبوں میں متعدد مفاہمت کی یادداشتو ں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ جس میں ایم ایل ون، کنیکٹیویٹی، فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، میڈیا ایکسچینج کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
تقریب میں خلائی تعاون، شہری پائیدار ترقی، تعمیر، معدنی ترقی اور صنعتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، ویکسین کی تیاری اور ترقی کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
پاکستان میں پٹرولیم صنعتوں کی پروموشن کے حوالے سے بھی چین کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
پیٹرولیم کی صنعت میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے اس تقریب میں یونائیٹڈ انرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹد کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ ریفائنری کی پیٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میٹرک ٹن جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہونے کی امید کی جارہی ہے ۔اس دورے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ اندھیرے میں ڈوبے پاکستان کے لیے ترقی کا سفر شروع ہوسکے گا –
پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں کی تفصیل منظر عام پر آگئی
