پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف فتح اور نیوزی لینڈ کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں -اگر پاکستان نیوزی لینڈ کو 80 سے زائید رنز سے ہرادیتا ہے یا انگلینڈ کو بھی بڑے مارجن سے زیر کرلیا ہے تو پھر پاکستان سیمی فائنل کی سپر فور ٹیموں میں جگہ بنا پائے گا -اگرچہ ابھی یہ کام بہت مشکل لگ رہا ہے مگر پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے – پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم ترین میچ ہفے 5 مئی کو کھیلا جائے گا جس میں بارش کے بھی بہت حد تک امکانات ہیں –
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بنگلور میں دن 2بجے سے بارش کے 70 سے 80 فیصد امکانا ت ہیں، پاکستان کو نیوزی لینڈ کو کم از کم 84 رنز سے شکست دینا ہو گی جو کہ پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی لیکن اگر بارش کے باعث میچ وائٹ واش ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گااور نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جس کا فائدہ نیوزی لینڈ کو ہوگا ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا ۔