پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جولائی میں 2 ٹیسٹوں کی سیریز ہوگی ،ون ڈے میچز نہیں ہوں گے فیصلہ ہوگیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی پاکستان کی قومی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی – سری لنکن بورڈ کی کوشش تھی کہ ٹیسٹ میچز کے ساتھ ون ڈے بھی کھیلے جائیں مگر اس پر فیصلہ نہیں ہوپارہا تھا اب اس حوالے سے اہم خبر سامنے آ ئی ہے۔ اخباری ذرائع کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی بات چیت ہو ئی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جاسکی۔ یہی وجہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی جن میں سے 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔ یہ ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی اور سری لنکا کرکٹ جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کی تجویز دی تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی