پاکستان اور ترکی کا فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکی نے عسکری تعلقات بالخصوص تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسی اویسیور کے درمیان منگل کو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں اس حوالے سے مفاہمت طے پائی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Image Source: Daily Pakistan

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کی جڑیں تاریخ میں گہری ہیں اور ہماری ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہے۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب