ایشیا کپ کا سب سے اہم میچ کل سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا -اس میچ کے لیے پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریںگے جبکہ شاداب خان وائس کیپٹن ہوںگے ۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق میچ کی اوپننگ کریں گے ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کینڈی میں کھیلا جائے گا ، اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دی تھی۔پاکستان کی موجودہ ٹیم گزشتہ 4 سالوں سے بابر کی قیادت میں زبردست پرفارم کررہی ہے -3 بار بھار ت کو شکست بھی دے چکی ہے -جبکہ پاکستان کے 10 اور 11 نمبر کے کھلاڑی بھی اب جیت کے لیے کھیلتےہیں اور میچ جتا کر واپس آتے ہیں –
ایشیا کپ کے اہم ترین میچ سے قبل کینڈی میں پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے حریف ٹیم کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل اچھا کھیلتی ہوئی آ رہی ہے، ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔اسی ھوالے سے رمیز راجہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو بھارت کے خلاف میچ کھلوانا بہت بڑا رسک ہوگا کیونکہ آج کل وہ آؤٹ آف فارم ہیں اگر وہ جلدی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو پوری ٹیم پر پریشر آجائے گا -لیکن فخر کی کوالٹی یہی ہے کہ وہ پریشر میں بہت اچھا پرفارم کرتے ہیں اور اگر وکٹ پر ٹک جائیں تو بڑے سے بڑے باؤلرز کو دھو کر رکھ دیتے ہیں -اسی لیے بابر اعظم نے انہیں بھارت کے خلاف پلینگ الیون میں شامل کیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ وہ اوپن کرتے ہیں یا ون ڈاؤن آتے ہیں –