پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ تیسرے دن بھی بارش کی نظر ہوگیا : بارش میں شکیب الحسن کی موج مستیاں

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پیر کو طوفان کی وجہ سے ہونے والی بارش نے آفت مچادی اور اور گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ایک اوور کا کھیل بھی نہ ہوسکا اس سے قبل اتوار کو بھی صرف ایک گھنٹے کا کھیل ہی ممکن ہوسکا تھا ۔

بارش نے جہاں تماشائیوں کا مزہ کرکرہ کیا وہیں بنگلہ دیشی کھلاڑی ال راؤنڈر شکیب الحسن نے اس بارش سے خوب لطف اٹھایا وہ بارش کے پانی میں ڈائویں لگاکر لطف اندوز ہوتے رہے ان کی پانی میں بھیگتے ہوئے ،ویڈیو نے شائقین کرکٹ کو خوب تفریح کا موقع فراہم کیا

میچ آفیشلز نے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر 2:00 بجے کھیل روک دیا، کیونکہ تیسرے دن کے لیے موسم میں بہتری کا کوئی امکان نہیں تھا۔کھیل کے پہلے روز تائیج الاسلام نےمیچ میں 2 وکٹیں لیں انھوں نے عابد علی-عبداللہ شفیق کو آؤٹ کیا اس وقت پاکستان کا سکور 79 رنز تھا اس کے بعد بابر اور اظہر نے 100 رنز سے زیادہ کی پارٹنر شپ بنائی اور دونوں کیریز پر موجود ہیں ۔

پہلے دو دنوں میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے ہیں ، کپتان بابر اعظم 71 کے ساتھ اظہر علی 52 رنز بنا کر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ اظہر علی نے اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے جبکہ پاکستانی کپتان نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

بارش نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی نقصان پہنچایا، جس کے بعد بالآخر اتوار کو متعدد تاخیر اور دوبارہ شروع ہونے کے بعد کھیل کو منسوخ کر دیا گیا۔ڈرامہ دوپہر کے کھانے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے ڈھاکہ میں صبح کا سیشن منسوخ ہو گیا۔ تاہم، مسلسل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے بالآخر کھیل کوتیسرے دن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے