18

Image Source: GNN
یہ سمجھوتہ پیر کے روز تہران میں وزیر توانائی خرم دستگیر کی اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات کا مقصد دونوں پڑوسیوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی راہیں بڑھانا تھا۔
دونوں اطراف نے پولن سے گوادر تک بجلی کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
خرم دستگیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو سراہتے ہوئے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
