پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں: چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں جو امن، دفاع اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

وہ بدھ کے روز راولپنڈی میں چیف آف دی ڈیفنس سٹاف اطالوی مسلح افواج ایڈمرل جیوسیپ کاوو ڈریگن سے بات چیت کر رہے تھے۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دفاعی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کی بہت گنجائش ہے۔

Image Source: TDI

ملاقات کے دوران چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف اٹلی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بشمول سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب