پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی- ٹونٹی سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل

وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے درمیان وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کو کہا کہ جاری پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے تحت راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تمام ون ڈے اور ٹی- ٹونٹی میچوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی وائٹ بال ہوم سیریز، 29 مارچ سے شروع ہونے والی ہے، جس کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

حکومت نے اسلام آباد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے دنوں کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔آسٹریلوی ٹیم کا سکواڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے 24 مارچ کو لاہور پہنچے گا۔

اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے اور اسلام آباد میں تصادم جیسی صورتحال کے امکانات نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہنگامی منصوبہ تیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔تاریخی ہوم سیریز میں پاکستان نے دورہ کرنے والی ٹیم کے خلاف اب تک دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی اور دوسرا کراچی میں کھیلا گیا جو دونوں ڈرا پر ختم ہوا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی