پاکستان انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی : شرپسندوں کے مرکز کاسراغ لگا لیا

APP96-22 BANAI BABA ZIARAT: May 22 ⬠Pakistani soldiers stand guard on top of a mountain overlooking the Swat valley at Banai Baba Ziarat area in northwest Pakistan. The army took control of the mountain used by the Taliban as a training camp two days ago according to the army. APP (POOL PHOTO)

پاکستانی افواج جو جان جوکھوں میں ڈال کر پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت پر معمور ہیں اب انہیں اپنی محنت اور کاوشوں کا ثمر ملنا شروع ہوگیا ہے پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے داعش کے اہم مرکز کو ڈھونڈ نکالا

داعش کے گرفتار ہونے والے ایک مشتبہ شخص عبدالغنی عرف ابو منصور نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ پاکستان میں ان کا تخریبی کاروائیوں کیلیے کام کرنے والا تربیتی کیمپ کہاں کام کر رہا ہے ؟۔

مشتبہ دہشت گرد کو بدھ کو انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ یا سی ٹی ڈی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تربیتی کیمپ بلوچستان کے ضلع بولان میں ‘پری جل’ میں واقع تھا جہاں انہیں 2020 میں 14 روزہ سیشن میں پستول اور کلاشنکوف استعمال کرنے کی تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وہاں ایک اینٹی کرافٹ گن بھی دیکھی بھی

انہوں نے کہا کہ داعش کے ایک اور رکن عامر نے اسے پستول استعمال کرنا سکھایا تھا اور دوسرے لوگ بھی تربیت کے لیے وہاں موجود تھے۔

اکتوبر 2021 میں، سی ٹی ڈی بلوچستان کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی دو کارروائیوں کے دوران داعش کے کم از کم 15 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مستونگ میں دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جب انہیں اپنے ذرائع سے خفیہ اطلاع ملی۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب