پاکستانی 31 دسمبر سے پہلے بڑے سائز کے پرانے نوٹ تبدیل کروالیں: سٹیٹ بینک

پاکستان کے وہ شہری جن کے پاس 10 سے ہزار تک کے پرانے نوٹ ہیں اور جن کا سائز نئے نوٹوں سے بڑا ہے ان کے لیے سٹیٹ بینک نے 31 دسمبر تک نوٹ تبدیل کروانے یا مارکیٹ میں چلانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے اس کے بعد یہ نوٹ کاغز کے ٹکرے سے زیادہ کچھ ویلیو نہیں رکھیں گے -�سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جن افراد کے پاس پرانے بڑے سائز والے نوٹ موجود ہیں وہ انہیں 31 دسمبر 2022 سے قبل تبدیل کروا لیں بصورت دیگر یہ ضائع ہو جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر ہدایت نامہ جاری کیا گیاہے جس میں بتایا گیا کہ جن شہریوں کے پاس 10، 50 ، 100 اور ایک ہزار والے بڑے سائز کے نوٹ موجو د ہیں وہ 31 دسمبر 2022 تک سٹیٹ بینک سے تبدیل کروا کر چھوٹے سائز والے جدید اورکارآمد نوٹ حاصل کر سکتے ہیں ، اس تاریخ کے بعد سٹیٹ بینک انہیں تبدیل کرنے کا مجاز نہیں ہے اور یہ نوٹ مکمل طور پر بے کار ہو جائیں گے۔اس سے قبل بھی ان نوٹوں کو ناکارہ اور ایکسپائیرڈ ڈیکلئیر کرنے کی خبریں چلی تھیں تاہم بعد میں اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا