پاکستانی کھلاڑی افتخار احمد ( چاچا ) کو بھارتی لڑکی کی جانب سے شادی کی آفر

پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے افتخار احمد جو اپنی شکل صورت اور جسم کی بناوٹ کے سبب عمر سے بڑے دکھائی دیتے ہیں اور پاکستانی قوم ان کو چاچا کے نام سے یاد کرتی ہے -آج ان کے لیے ایک اچھی خبر ہے -سوشل میڈیا پر چلنے والے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی لڑکی پاکستان کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہوگئی -لڑکی کو یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں افتخار احمد کا پوسٹر تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستانی کرکٹر سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر لڑکی کا کہنا تھا کہ افتخار احمد سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔۔بھارت میں یوں تو پاکستانی کرکٹرز کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے لیکن ایک انٹرویو میں جب بھارتی لڑکی سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اُس نے بلا جھجک افتخار احمد کا نام لیتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک یوٹیوبر نے لڑکی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کو کون سا پاکستانی لڑکا پسند ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتی ہیں؟جس پر لڑکی کا کہنا تھا، آپ نے نام تو سنا ہی ہوگا لوگ اُس کو ’’چاچا چاچا‘‘ کہتے ہیں، وہ دنیا کیلئے “چاچا” ہوگا مگر میرے لیے تو وہ افتخار جانو ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھارتی لڑکی کا نام ہیر ہے جو دبئی میں رہتی ہے۔مگر یہ لڑکی خود بھی اپنے قد کاٹھ سے لڑکی کم اور چاچی زیادہ نظر آتی ہے -اب پوری قوم منتظر ہے کہ جب افتخار احمد سے اس لڑکی اور اس کی آفر کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ کیا جواب دیتے ہیں –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی