پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ پر کم سن لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا الزام

پاکستان کے سپرسٹار سپن باؤلر یاسر شاہ جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بے ہناہ نام کمایا اس وقت ایک بار پھر میڈیا کی خبروں میں ہیں مگر اس ابر ان پر الزام ایک لڑکی کی خالہ کی جانب سے لگایا گیا ہے کہ انھوں نے ایک کم عمر لڑکی کوجو مبینہ طور پر ان کی بھانجی ہے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے لیے ہراساں کیا

متاثرہ خاتون نے درخواست میں بتایا  کہ واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے مذاق اڑایا اور کہا کہ انہیں کمسن لڑکیاں پسند ہیں۔ یاسر شاہ نے  سنگین نتائج کی دھمکیاں  دیں اور  کہا وہ بہت با اثر ہے اور اعلیٰ افسران کے ساتھ تعلقات ہیں۔پولیس کو اطلاع دی تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے یاسر شاہ نےلڑکی کو ایک فلیٹ فلیٹ اور 18 سال کی عمر تک اخراجات اٹھانے کی پیشکش بھی کی ۔خاتون کا الزام تھا کہ یاسر شاہ اوراس کا ساتھی فرحان کمسن لڑکیوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر ان کے ساتھ زیادتی کرتے اور ان کی ویڈیوز بناتے ہیں۔

ایف آئی آر) کے مطابق متاثرہ لڑکی نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، فرحان اور یاسر شاہ نے دھمکی کہ اگر کسی کو بتایا تو  ویڈیو وائرل کردیں گے اور جان سے بھی مار دیں گے۔  یاسر شاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے اور شکایت کی تو مقدمے میں پھنسا دے گا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی