پاکستانی کرکٹر خوشدل شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین خوشدل شاہ جن کا تعلق پختون خان دان سے ہے شادی کےانمول بندھن میں بندھ گئے ہیں اس وقت پاکستان میں کے پی کے سے ایک بڑا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آرہا ہے جو پاکستان کرکٹ ٹیم کو بام عروج تک پہنچا رہا ہے خوشدل کا نام بھی شاہین اور رضوان کے ساتھ اس لسٹ میں شامل ہے

پاکستان کے نامور کرکٹر 26 سالہ خوشدل شاہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بنوں میں ان کی شادی کی تقریب میں وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان اور دیگر کرکٹرز شریک تھے۔

خوشدل شاہ روایتی اور سادہ شادی کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں۔

خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے کس کے ساتھ شادی کی ہے۔


واضح رہے کہ شاہ نے 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، وہ آئندہ پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی