پاکستانی کرکٹرز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیت کر اپنا حساب بے بےباق کریں : نیوزی لینڈ سے بدلہ چکانے کا وقت آگیا

پاکستان آج ورلڈ کپ کا دوسرا میچ کھیلنے اور پوری قوم ان کی وہی کارکردگی دیکھنے کو بےتاب ہے جس کا مظاہرہ انھوں نے 24 اکتوبر کو بھا رت کے خلاف کیا تھا جس میں بڑے بلند بانگ دعوے کرنے والی انڈین ٹیم پاکستان ٹیم کے آگے کلب لیول کی ٹیم نطر آئی

آج کا میچ اس لحاظ سے اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ آج سے چند ہفتے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم جسے بہترین سیکیوریٹی دی گئی تھی میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سیکیوریٹی کا بہانہ بناکر پاکستان سے بھاگ گئی تھی

جس کے چند روز بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی یہی جواز کھڑاکرکے اپنے دورے سے مکر گئی لیکن پاکستانیوں نے اپنی ٹیم کو بیک کیا پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کا انعقاد کیا اور وہ تجربہ بہت مفید رہا کئی آؤٹ آف فارم پلئر اس ٹورنامنٹ کے بعد فارم میں واپس آگئے اور پاکستانیوں نے اپنی ٹیم سے تقاضا کردیا کہ ان بھگوڑون کو میچ میں شکست دے کر بھر پور جواب دیا جائے

انڈیا کو 10 وکٹ سے تاریخی شکست دینے کے بعد ٹیم کا مورال بہت ہائی ہے اور نیوزیلینڈ کے کھلاڑی دباؤ میں بھی ہونگے اور شرمندہ بھی جس کا فائدہ پاکستان کو لازمی ہوگا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے