دیار غیر میں مقیم پاستانیوں کی ایمانداری کے قصوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے -ان محنت کشوں کی دیانت داری کی خبریں اور ویڈیوز انہیں دنیا بھر میں مشہور کررہی ہیں -آج ایک بار پھررپاکستانی ڈرائیوروں نے 10 لاکھ درہم کے ہیرے اور سونے سے بھرا بیگ ملنے پر مالکان کو لوٹا دیئے جس پر دبئی حکام نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا –
گذشتہ 14 ماہ کے دوران پاکستانی ڈرائیوروں نے کمال دیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو 56 لاکھ درہم واپس کر دیئے۔ ایک ڈرائیور کو سیاہ بیگ سے 10 لاکھ درہم کے ہیرے ملے تھے جو اس نے مالک کو ڈھونڈ کر واپس کئے۔ ایک شخص سونے سے بھرا بیگ بھول گیا تھا اسے بھی واپس کر دیا گیا۔ دبئی حکام نے پاکستانی ڈرائیوروں کی ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر خوب تعریف کی ۔