پاکستانی چائے کے دلدادہ نکلے : 83 ارب روپے کی چائے پی گئے

پاکستانیوں کی چائے سے محبت روز بروز بڑھ رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے دوران 83.88 ارب روپے کی چائے درآمد کی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 13 ارب روپے زیادہ ہے۔

image source :GNN

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک نے گزشتہ مالی سال کے دوران 70.82 ارب روپے کی چائے درآمد کی تھی۔ این این آئی کی رپورٹ کے مطابق، بجٹ دستاویزات کے مطابق، ملک نے گزشتہ سال کے دوران 6 ٹریلین روپے سے زائد کی ادویات درآمد کیں۔

مالی سال 2021-22 کے دوران، ملک نے 40 لاکھ سے زیادہ سائیکلیں، 4.4 ملین سے زیادہ موٹر سائیکلیں، 4.3 ملین سے زیادہ کاریں اور 75,000 سے زیادہ آٹو رکشہ درآمد کیے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز