پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوگیا ؛عماد وسیم پھر نظر انداز ؛حسن علی ان

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔اس سے پہلے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے سکواڈ کا اعلان ہوگیا تھا مگر پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے سبب ان کے ناموں کے اعلان میں تاخیر ہوئی –

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ ورلڈکپ 2023کیلئے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے،ورلڈکپ سکواڈ میں نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخرزمان ،محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف، ، عبداللہ شفیق، افتخار احمد، محمد نواز اور اسامہ میر ،سعود شکیل، سلمان علی آغا اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاہے۔اس کے علاوہ نسیم شاہ کے ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد حسن علی کو ایک بار پھر ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل گیا ہے –

،ریزو کھلاڑیوں میں زمان خان، ابراراحمد اور محمد حارث ہوں گے ۔عماد وسیم اور محمد عامر کے لیے ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کے دروازے بند ہی رہے -اگرچہ یہ ٹیم بھی دنیاکی کسی بھی ٹیم سے کم نہیں ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی بھی دکھائے گی مگر عماد وسیم پورے پاکستان کو یاد آتا رہے گا اور اگر یہ ٹیم اس طرح پرفارم نہ کرسکی تو بابر اعظم کو 4 سال تک میڈیا اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا جو ان کی بیٹنگ پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز