پاکستانی ٹیم سے 25 ڈالر میں ملاقات پر پی سی بی اور بابر الیون پر تنقید

ایک دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس کے بعد پی سی بی اور کرکٹ ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے۔ اس دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی کرکٹرز سے ملیں، آٹو گراف لیں اور تصاویر بنوائیں ، اس کے عوض رقم ادا کرنی ہوگی۔

ایک نجی تی وی چینل کی خبر کے مطابق امریکہ کے شہر ڈیلاس میں ہونے والی ایک تقریب کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر گردش میں ہے اور موضوع بحث بنا ہوا ہے , امریکہ کے خلاف پہلے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ٹیم کو تنقید کا سامنا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میٹ اینڈ گریٹ کے نام سے دعوت نامے پر لکھا ہے کہ اگر آپ اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فی کس 25 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔پی سی بی نے اس تقریب کی تصدیق کرتے ہوئے اسے چیریٹی فنکشن قرار دیا لیکن دعوت نامے میں کسی بھی جگہ چیریٹی کا تذکرہ نہیں ہے۔پاکستان آج اپنے پہلے میچ مین رات ساڑھے 8 بجے امریکہ کے خلاف پہلی بار گراؤنڈ میں اترے گی ،لیکن اس سے پہلے یہ واقعہ بہت پریشان کن ہے کیونکہ 25 ڈالرز اداکرکے قومی ہیروز سے ملاقات کی کوئی لاجک نہیں بنتی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی