بیرون ملک منتقل ہونے والے پاکستانی اپنی قابلیت کی بنیاد پر دنیا کے مختلف ممالک میں اہم ترین عہدوں پر تعیانت ہورہے ہیں اور ہمارے ملک کے لیے عزی کا باعث بن رہے ہیں ان میں آج ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے – کینیڈا میں ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد شاہد چوہدری کو کینیڈا کی اعلیٰ عدالت کا جج تعینات کر دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ شاہد چودھری کو کینیڈا کی اونٹاریو کورٹ آف جسٹس میں جج تعینات کیا گیا ہے وہ اس قانونی عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، شاہد چودھری کینیڈین شہر وِٹ بی کی ڈپٹی میئر ملیحہ شاہد کے شوہر بھی ہیں۔
جسٹس آف پیس کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد چودھری 25 سال پہلے پاکستان سے ہجرت کرکے کینیڈا منتقل ہوئے تھے ان کا تعلق پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے، جسٹس شاہد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی ۔
جسٹس شاہد چودھری نے کینیڈا کے اوسگوڈ ہال لا سکول سے پوسٹ گریجوایٹ سرٹیفکیٹ مکمل کیا، وہ اونٹاریو کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے کونسل، مختلف کمیٹیوں کے رکن اور 2011ء میں کینیڈین امیگریشن اور سٹیزن شپ کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں۔
پاکستانی نژاد شاہد چوہدری کینیڈا کی عدالت کےجج تعینات
20
previous post