پاکستانی ماہی گیر 5 سال بعد ہندوستانی جیل سے رہا ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

تقریبا 5 سال بعد10 پاکستانی ماہی گیر ہندوستانی جیل سے رہا ہونے کے بعد جمعہ کے روز وطن واپس پہنچ گئے

انہیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت میں ماہی گیروں کی گرفتاری معمول بن گئی ہے دونوں جانب سے غریب ماہی گیر روزی کی تلاش میں نکلتے ہیں اور اپنے حدود کے باہر جانے کے باعث کئی کئی سال جیلوں میں گزارتے ہیں

IMAGE SOURCE: Marxist .com .

رہا ہونے والے ماہی گیروں میں ابراہیم، علی اصغر، رستم علی، مجید، علی محمد ولد جودیہ، علی محمد ولد ابراہیم، علی حسن، محمد ثمر اور شوکت علی شامل ہیں۔

ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے ہے۔

IMAGE SOURCE: Daily Pakistan

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ماہی گیروں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑی میں ٹھٹھہ بھیجا جائے گا۔ بھارت نے ان ماہی گیروں کو پانچ سال قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا تھا۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی