پاکستانی قوم ،شوبز شخصیات اور ہماری افواج سیلاب زدگان کی مدد کو آگئے

پاکستان میں اس وقت 75 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہوا ہے جس نے ملک کے چاروں صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے 1000 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ہزاروں گھر زمین بوس ہوگئے ہیں لوگ بے سروسامانی کی حالت میں ہیں-مصیبت میں گھرے لوگوں کی ویڈیوز ان خاندانوں کے ساتھ ساتھ قوم کو رنجیدہ کررہی ہیں اور ساری پاکستانی قوم مصیبت میں پھنسے ان بے بس لوگوں کے لیے دعا کررہی ہے

پاکستانی قوم اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے اپنی حیثیت کے مطابق انتظامات کررہی ہے حکومت نے بھی مختلف ممالک سے امداد اور غزائی اجناس کی اپیل کی ہے اور اب پاکستان کی مشہور شخصیات اور شوبز کے ستارے بھی ان دکھی لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں ان میں پیش پیش اداکار احسن خان،ایوب کھوسہ، نیلم منیر ،قیصر نقوی،گلوکارہ حدیقہ کیانی،کنول کھوسٹ،گلوکار وارث بیگ اور گلوکار ابرار الحق ہیں-ان کے ساتھ ساتھ دیگر اور کئی شوبز و میوزک شخصیات ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے متحرک ہوگئیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ اس وقت پورا پاکستان سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے۔مخیر حضرات کو سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے۔ گلوکار ابرار الحق نے بھی اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ کے اپنے تمام میوزک کنسرٹ کی کمائی سیلاب زدگان کی مدد میں تقسیم کریں گے۔

ہماری بھی اپیل ہے کہ ایک ایک روٹی کے ٹکرے بھوکے افراد کی مدد کے لیے ابھی سے آگے بڑھیں کیونکہ آفت اور مصیبت کب کس وقت کہاں اور کن کن پر آجائے یہ صرف رب کی پا ک ذات ہی جانتی ہے اللہ ہم سب کو ان قدرتی آفات سے محفوظ رکھے

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ