31
حال ہی میں اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ بھی عمران خان کی گرفتاری پر رنجیدہ ہوگئیں -انھوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے ٹِک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اُٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم ان کی حمایت میں باہر نکل جاتے۔
راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کو اب تک لاکھوں بھارتی لائیک کرچکے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کئی بھارتیوں نے راکھی کی حمایت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔وہ اس سے پہلے سلمان خان کی حمایت میں بھی کھل کر اس وقت سامنے آئی تھیں جب سلمان خان کو بھارت میں مافیا کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں –