عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام اپنے حق کیلئے باہر نکلیں ، ان ایوانوں کو الٹا کر ہی ملک بچایا جا سکتا ہے ۔ جہلم سے منتخب ہونے والے ایم این اے فواد چودھر ی کا کہنا ہےکہ جس طرح الیکشن کمیشن نے رویہ روا رکھا ہے اس سے بدترین اور جانب دارانہ رویہ آج سے قبل نہیں دیکھا گیا ، الیکشن کمیشن کے کرتوت سب پر عیاں تھے ہمیں ان سے اچھے کی امید نہیں تھی ہمیں معلوم تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کیا فیصلہ دے گا ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان کو زرداری اور نواز شریف کے کیس نظر نہیں آ رہے تھے ، یہ عمران خان پر حملہ نہیں ہے یہ پاکستانی عوام کے منہ پر طمانچا ہے ، 16 اکتوبر کے الیکشن رزلٹ پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے عمران خان دو تہائی اکثریت سے سیٹ جیت کر آیا ہے ، یہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کے منہ پر جوتا مارا گیا
ہے۔ میں پاکستانی عوام کو کہتا ہوں کہ اپنا حق اور پاکستان بچانے کیلئے باہر نکلیں ، اپنے حق کیلئے باہر نکلیں اور میں کہتا ہوں کہ ان ایوانوں کو الٹا کر ہی ملک اور آئین کو بچایا جا سکتا ہے ۔