پاکستانی شائقین کے لیے اچھی خبر: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں کرونا شائقین کی تعداد پر پابندیاں عائد نہیں ہونگیں : بچے، بوڑھے، مرد اور خواتین سب میچ دیکھ سکیں گے

پاکستانی عوام جو کرکٹ سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں ان کے لیے ایک بہت اچھی خبر ہے کہ وہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچز گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے مبینہ طور پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے پوری صلاحیت کے ہجوم کو اجازت دے دی ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 13 دسمبر سے شروع ہونے والی ہے، جب کہ ٹیمیں پھر اسی مقام پر ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔کرکٹ پاکستان کے مطابق، این سی او سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست کے بعد 100 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت دی ہے۔

اس کے علاوہ 12 سال تک کے بچے جنہیں ویکسین لگائی گئی ہے وہ بھی اسٹیڈیم میں کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔حکومت پاکستان کی جانب سے سیکیوریٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ افریقی ممالک میں اومیکرون کی انٹری کے بعد پاکستان میں اس کے کیا اثرات پڑتے ہیں -کیونکہ اس بار پاکستان ہوائی سروس کے معاملات میں کسی قسم کا رسک لینے کو آمادہ نہیں -اگلے آنے والا ہفتہ اس سلسلے میں بہت اہم ہوگا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے