پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہوا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتا ن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی سپنر ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے دنیا کو حیران کردیا ان کا ساتھ ن زاہد محمود نے انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم 51 اوورز مٰیں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی -ابرار احمد نے 22 اوورز میں 114 رنز دے کے انگلینڈ کے 7 کھلاڑی آؤٹ کیے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا جادو چل گیا ، ابرار احمد نے انگلینڈ کی پہلی وکٹ 38 ،دوسری 117 جبکہ تیسری وکٹ 145 رنز پر گرائی اور اب پھر سے 164 رنز پر سیٹ بیٹسمین اولی پاپ کے بعد اب ہیری بروک کو بھی پویلین کی راہ دکھائی ہے ۔ پاکستان ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور محمد نواز کو ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے جبکہ ابرار احمد نے ڈیبیو کیا ہے، اظہر علی اور نسیم شاہ کو اس میچ سے ڈراپ کردیا گیا ۔