پاکستانی سپر سٹار وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی کرونا کا شکار

کرونا نے پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل ہی اپنے وار تیز کردیے اس کا شکار آج پاکستان کے 3 کرکٹر وسیم اکرم ،وہاب ریاض اور حیدر علی بنے ان تینوں کی بیماری نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیا اس سال پی ایس ایل سیزن 7 منعقد بھی ہوپائے گا یا نہیں ؟

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 پر کورونا وائرس نے وار شروع کر دیئے ہیں اور اب ملتان سلطانز کے کپتان وہاب ریاض کے علاوہ بیٹسمین حیدر علی بھی وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان وہاب ریاض اور بیٹسمین حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیاہے تاہم 27 جنوری کے میچ سے قبل ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، دونوں کھلاڑیوں کے کل دوبارہ ٹیسٹ کیئے جائیں گے اس کے بعد ہی ان کے ٹیم میں رہنے یا باہر ہوجانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ، وہ نجی لیگ میں شرکت کے بعد اومان سے واپس آئے تھے ، انہیں گلے میں تکلیف اور طبیعت ناساز محسوس ہو رہی تھی جس پر انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آ گیا ۔ وسیم اکرم نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیاہے ۔وسیم اکرم سے قبل کامران اکمل اور ارشد اقبال کا بھی کورونا مثبت آچکاہے اور وہ بھی آئیسولیشن میں ہیں

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے