پاکستانی خواتین کرکٹرز کاکول کے انسٹرکٹرز سے ٹریننگ لیں گی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے چند روز قبل کاکول اکیڈیمی میں ٹریننگ کی تھی جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تھیں اور پھر اس پر پاکستانی عوام نے دل کھول کر تبصرے بھی کیے تھی اب بتایا جارہا کہ کہ پاکستان کی خواتین بھی اس ٹریننگ کا حصہ بنیں گی- سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی مردوں کی ٹیم کے بعد پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی خواتین کرکٹرز کاکول کے انسٹرکٹرز سے ٹریننگ لیں گی ۔ ایک ماہ کے فٹنس اور سکلز کیمپ میں ایک وقت میں15،15 خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔

پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے بتایا کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہے حال ہی میں پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر بدترین پرفارمنس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آنے والے ٹورنامنٹس میں ہماری خواتین کھلاڑی زیادہ پراعتماد طریقے سے میدان میں اتریں ۔ ہر ریجنل اکیڈمی میں سکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین کو دو طرح کی ٹریننگز دی جائیں گی کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں سکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گے۔ پہلے 15دن جو15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15لڑکیاں ایبٹ آباد میں سکلز کیمپ میں شرکت کریں گی۔ 2ہفتے بعد سکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں سکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔ ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستان کی قومی ویمن ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ بہترین سکواڈ ہونے کے باوجود پاکستان کی خواتین کرکٹر اب تک کوئی بھی ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے