پاکستانی تیار ہوجائیں شدید بارشیں آنے کو تیار ہیں

پاکستان میں بادل جم کر برسنے کی تیاری میں ہیں جس سے سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ متوقع ہے بارشوں کا یہ طویل سلسلہ ہفتے سے متوقع ہے – اتوار کو صبح سے رات تک اسلام آباد، کشمیر،  گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے منگل  کے  دوران سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں برفباری  ہوگی۔کوئٹہ، پشین، زیارت،  قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں ہفتے کی رات سے برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا  سلسلہ ہفتہ کی شام اور رات کو ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کا سبب بنے گا۔ ہفتے کے روز شام اور رات کے وقت بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، اور بارکھان میں برفباری اور موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

پنجاب کے اضلاع  ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ،، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے اضلاع  سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور  میں  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا