پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک بار پھر ورلڈ چیمپین بن گئے: انھوں نے کولمبین حریف رابرٹ بریرا کو شکست دیکر یہ اعزاز اپنے نام کیا

پاکستان کے مشہور باکسر جنہوں نے اس سے پہلے بھی 12 میں سے 11 مقابلے جیت کر وطن کا نام روشن کیا تھا آج پھر ان کی محنت رنگ لا ئی اور انھوں نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باکسر رابرٹ بریرا کو شکست دے دی

محمد وسیم 12 میں سے 8 مقابلوں میں اپنے حریف کو ناک آؤٹ کرچکے ہیں

یہ دوسری بار تھا جب اس نے اپنا ورلڈ ٹائٹل جیتا ۔


یہ ایک سخت مقابلہ تھا،” وسیم نے مقابلے کے بعد کہا۔ “میں نےدوسری بار ڈبلیو بی سی سلور چیمپیئن بننے اور اس کے لیے کوالیفائی کرنے پر خوش ہوں ۔

گزشتہ سال 5 دسمبر کو اپنے آخری مقابلے میں وسیم نے گورنر ہاؤس لاہور میں فلپائن کے جینی بوائے بوکا کو شکست دی۔

میچ جیتنے کے بعد محمد وسیم نے خوبصورت ڈانس کرکے جشن بھی منایا اس سے قبل انھوں نے پاکستانی قوم سے میڈیا کے ذریعے اپنی کامیابی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی تھی

یہ مقابلہ جیتنے کے بعد وہ اب دوسرے مین ورلڈ ٹایٹل باکسنگ مقابلے کے لیے بھی کوا لی فائی کر گئے ہیں


Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے