پاکستانی اداکار فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری میں دوستی

پاکستان میں آج ایک خبر گرم ہے کہ بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری پاکستانی اداکار فیروز خان کو دل دے بیٹھی ہیں – اس بات نے او وقت میڈیا میں اپنی جگہ بنائی جب فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ایک رنگین فوٹو منظر عام پر آئی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لگے بیٹھے ہیں -پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آتی ہیں۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کار میں بیٹھے تھے اور فیروز خان کافی خوش نظر آرہے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی نئی فیچر فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔تاہم ابھی دونوں فنکاروں کی جانب سے اس پر کسی بھی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ