پاکستانیو! آپ سب کو الیکشن کا “چاند” مبارک ہو : بلاول بھٹو

پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو دوسری جماعت الیکشن کروانے میں دلچسپی لے رہی تھی وہ پیپلز پارٹی تھی ان دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کوشش سے ملک میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوا -جب سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کی ڈیٹ کا اعلان کیا گیا تو سب سے پہلے بلاول بھٹو نے قوم کو اس کی مبارک باد دی – بلاول بھٹو نے الیکشن کی تاریخ مقرر ہونے پر اپنے بیان میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کا “چاند” مبارک ہو۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔ جو تاریخ دی ہے اس پر لازمی الیکشن کروانے چاہئیں۔ انھوں نے الیکشن کمیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ کسی ادارے کو مداخلت نہ کرنا پڑتی اور الیکشن کمیشن خود تاریخ کا اعلان کرتا۔

انہوں نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک الیکشن بتا دیں جس میں پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہو، پھر اس الیکشن میں ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کی امید کیوں رکھیں؟۔ ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر ہی حکومت بنائی تھی مگر وہ یہ نہیں بتاپائے کہ لیول پلئنگ فیلڈ کے بغیر وہ نون لیگ کی حکومت میں وزیر خارجہ کیسے بن گئے ؟۔ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اس وقت فلسطینیوں کی نسل کشی سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں۔ غزہ میں عالمی قوانین اور انسانیت کو قتل کیا جا رہا ہے۔ مسئلہ فلسطین پر مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم ضرور خاموش ہیں مگر عوام خاموش نہیں۔ مگر اس پر بھی انھوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں پارٹی کی جانب سے کسی ریلی کے انعقاد کی بات نہیں کی اور صرف لفظی بیان بازی کرکے گھر چلے گئے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی