پاکستانیوں کے لیے تسلی کی خبر ؛بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے

پنجاب کے رہائشی جو اس وقت سموگ یک کوجہ سے سخت الجھن کا شکار ہیں اور لاہوی جن کا نظام زندگی سموگ نے جام کررکھا ہے ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بارشیں ان کی مشکلات میں کمی لاسکتی ہیں – محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع ہو گیاجس کی وجہ سے ملک شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائے گا ۔لیکن جب تک یہ بارشیں آکر برس نہیں جاتی پنجاب بھر میں سموگ لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرتی رہے گی –

محکمہ موسمیات کا دعویٰ ہے کہ مغربی ہواوں کے سلسلے نے بھرپور انداز میں اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں۔ جس کے بعد سے بلوچستان میں شدید سردی شروع ہوگئی ہے – بلوچستان کے کئی اضلاع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ضلع گوادر سمیت اغی،دالبندین،قلات،خضدار،نوشکی، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، تربت، پسنی، مکران، لسبیلہ اور جیوانی میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور وہاں پر آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ۔ مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔سندھ کے اندرونی علاقوں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا