پاکستانیوں کو 23 مارچ کی مبارکباد دینے پر بھارتی طالبہ گرفتار

بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک 25 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر واٹس ایپ اسٹوری پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں اس نے 23 مارچ کو یوم پاکستان پر پاکستامیوں کو مبارکباد دی تھی ۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق، کتھمہ شیخ نامی خاتون نے واٹس ایپ پر اردو میں ایک اسٹیٹس پوسٹ کیا جس میں کہا گیا: “اللہ ہر ملک میں اتحاد، امان، سکون، عطا فرما مولا ،[خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے .

پولیس نے طالبہ کو اس وقت گرفتار کیا جب ہندوستانی کارکن ارون کمار بھجنتری نے کٹھما کے خلاف شکایت درج کروائی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ خاتون “نسلی کشیدگی کو ہوا دینا چاہتی تھی” اور اس پر غداری کا الزام عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔خاتون پر تعزیرات ہند کی دفعہ 153()مذہب، نسل یا دیگر خصوصیات کی بنیاد پر گروہوں کے درمیان نفرت کو ہوا دینے” اور 505(2) “مذہب، نسل یا دیگر عوامل کی بنیاد پر گروہوں کے درمیان نفرت کو ہوا دینے” کا الزام لگایا گیا تھا۔

پولیس نے 24 مارچ کو کتھمن کو گرفتار کر لیا۔ تاہم اگلے دن اسے ضمانت مل گئی۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے