پاکستانیوں کو عید قربان تک اسی گرمی کا مقابلہ کرنا پڑے گا ؛ محکمہ موسمیات

پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہی سورج سارا دن آگ اگلتا رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر عید قربان تک جاری رہے گی – ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ہفتے درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں ۔ اگرچہ درجہ حرارت مین معمولی کمی واقع ہوئی ہے مگر پھر بھی درجہ حرارت 45 ڈگری کے آس پاس ہے -ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔گزشتہ روز اٹک، رحیم یار خان،بہاولپور،نارووال،قصور،جہلم اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 43 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ سوموار کے روز بھکر میں سورج نے زیادہ زور دکھایا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری اوکاڑہ اور گوجرانوالہ میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور سمیت میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ۔ بھارت میں بھی قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بھارت کے بعض شہروں سے لوگوں کی موت ہوجانے کی خبریں بھی آرہی ہیں مگر رب کریم کاشکر ہے کہ پاکستان میں حالات اس نہج تک نہیں پہنچے –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا