پاکستانیوں نے جس طرح اپنی ٹیم کو بیک کیا وہ قابل تحسین ہے

Pakistan's cricketers leave the field at the end of the ICC men’s Twenty20 World Cup semi-final match between Australia and Pakistan at the Dubai International Cricket Stadium in Dubai on November 11, 2021. (Photo by INDRANIL MUKHERJEE / AFP)

پاکستان کرکٹ ٹیم جب ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے گئی تھی تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ ٹورنامنٹ کی واحد ناقابل شکست حیثیت میں سیمی فائنل کھیلے گی

دوسرا یہ کہ ہمارا اوپننگ جوڑا ہی انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردے گا

اور ہمارا کپتان اوپن پر جاکر 4 نصف سانچریاں بنا کر کوہلی اور ہیڈن کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا

جوں جوں پاکستان کی ٹیم فتوحات سمیٹتی گئی قوم کی آنکھوں کا تارا اور سر کا تاج بنتی گئی ..

مگر کل سیمی فائنل میں اس کے ہاتھ سے جیتا ہوا میچ نکل گیا تو اس وقت پاکستانی قوم نے جس طرح اپنے کھلاڑیوں کو بیک کیا تو پوری قوم

نے دنیا میں اپنا بہترین امیج ابھارا ایک طرف انڈیا کے لوگ ویرات کوہلی کی فیملی کو لوٹنے اور ٹیم سے نکالنے کی باتیں کررہے ہیں اور ادھر پاکستان میں ٹویٹر پاکستانیوں کی ٹیم پاکستان کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے

یہ ہوتی ہے تہزیب یافتہ قوم جو اپنے ہیروز کو کامیابی پر مبارکباد دیتی ہے اور لڑ کر ہار جانے پر حوصلہ

انڈینز کو چاہیے کہ پاکستانیوں سے سیکھیں اور اپنے اندر سپورٹس مین سپرٹ پیدا کریں اور اپنے کھلاڑیوں کو بیک کریں اور کھلاڑیوں کو بھی مشورہ دیں کہ بڑے بول سے بچا کریں تاکہ شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے