پاکستان میں افواہوں کا بازار ہمیشہ گرم ہی رہتا ہے ابھی گزشتہ کئی روز سے میڈیا پر 5000 کے نوٹ کی بندش کے حوالے سے خبریں آرہی تھیں جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی -تاہم اب اس پر حکومت کا واضح موقف سامنے آگیا ہے -پاکستان کی نگران حکومت کی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے –
سابق گورنر سٹیٹ اور سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ چلتا رہے گا، اس پر پابندی عائد نہیں کی جائے -ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شمشاد اختر نے کہا کہ ڈی منیٹائزیشن کوئی حل نہیں ہے، 5 ہزارکا کرنسی نوٹ میری درخواست پر حکومت نے جاری کیا تھا، جب میں گورنر اسٹیٹ بینک تھی۔ اگر ہم نوٹ کو ڈی منیٹائزیشن کریں گے، تو اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی، جس میں پرنٹنگ سمیت دیگر وجوہات ہیں۔اگر آپ کے پاس 5 ہزار کے کرنسی نوٹ ہیں تو اطمنان سے انہیں گھر اور بینکوں میں بھی رکھیں اور خرچ بھی کریں –
پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ چلتا رہے گا، اس پر پابندی نہیں لگ رہی ؛وزیر خزانہ
21