پانچ قومی مجرموں کو سزا دیے بنا ملک ترقی نہیں کرسکتا :نواز شریف ڈٹ گئے

آج ایک مرتبہ پھر نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ 2017 میں ان کی حکومت گرانے والے کرداروں کو ہر صورت بےنقاب بھی کریں گے اور سزا بھی دلوائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کو سزا دئے بنا ملک ترقی نہیں کرسکتا -سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔

لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نوازبھی موجود تھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پرلاکھڑا کیا گیا، کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ان کا کہنا تھاکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور22 کروڑعوام کےمجرم ہیں۔نواز شریف کے اس بیان کے بعد فوج اور عدلیہ کے رینک اینڈ فائل میں بےچینی بڑھ سکتی ہے کیونکہ ان الزامات پر اگر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ کوئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی اور آنے والے چیف جسٹس کو سزا سنائی جائے مگر ایسا ہوتا دور دور دکھائی نہیں دے رہا -مگر اس کا خمیازہ پوری نون لیگ کو بھگتنا پڑے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی