پاسپورٹ کی میعاد 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے آج اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کے اجراء کی تقریب میں یہ خوشخبری سنائی۔

شیخ رشید نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طویل عرصے سے معیاد پانچ سال تک محدود ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھے۔

Image Source: MP

وزیراعظم عمران خان نے آج ایک تقریب میں الیکٹرانک پاسپورٹ کا افتتاح کیا۔

ای پاسپورٹ ایک جدید ترین بائیو میٹرک چپ سے لیس ہوگا جس میں متعدد حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔

یہ پاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سفر کے دوران فوری اور آسان امیگریشن امداد بھی فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے الیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد