پارٹی کی سیٹ ضائع کرنی ہے تو جس کو مرضی ٹکٹ دےدیں ؛دانیال عزیز

نون لیگ کے سینئر رہنماؤں کے بیانات میں تیزی آنی شروع ہوگئی -رانا ثنا اللہ کے دانیال عزیز پر الزامات کے بعد دانیال عزیز نے بھی خاموشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹکٹ کی خاطر احسن اقبال کے خلاف بیان نہیں دے رہے -دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کا احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی کسی کی ٹکٹ کےلیے سفارش نہیں کی۔ پارٹی سمجھتی ہے کہ جو جیت سکتا ہے، اُسے ٹکٹ دیں، میرا کوئی اختلاف نہیں، پارٹی کی سیٹ ضائع کرنی ہے تو اُن کی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ ملک میں مہنگائی ہے، میں نے پارٹی میں ہر سطح پر مہنگائی سے متعلق مسئلہ اٹھایادانیال عزیز نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے کہا جو بات پارٹی کے اندر ہے اندر ہی ہونی چاہیے تھی۔ میں تو پارٹی کے اندر ان معاملات پر 5 سال سے بات چیت کرتا رہا ہوں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا، ابھی بھی یہی کہتا ہوں معاملہ اچھے انداز میں چلائیں، رانا ثنا اللّٰہ شاید اس بات سے واقف نہیں تھے۔ان بیانات کے بعد لگتا یہی ہے کہ نون لیگ اب دانیال عزیز کو شیر کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے دے گی اگر وہ آزاد کھڑے ہوجاتے ہیں تو پارٹی کو نقصان ہوسکتا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی