ایک سینئر صحافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے قریب سے پاکستان کے معروف صحافی عمر چیمہ اور اعزاز سید کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیاہے ، ان سے موبائل فونز اور نقدی رقم چھین لی گئی جبکہ ان کے موبائل کے پاسپورڈ ز بھی لے لیے گئے ۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو چاہیے کہ اس معاملے کا جلد از جلد نوٹس لیں ۔عبداللہ چیمہ کے ٹویٹ سے ظاہر ہو تا ہے کہ مبینہ طور پر ڈاکو ؤں کو مقصد انہیں لوٹنا نہیں بلکہ یہ جاننا تھا کہ وہ کس قسم کی سرگرمی میں مشغول ہیں کیونکہ انھوں نے نہ صرف موبائل چھینے بلکہ ان دونوں سے ان کے موبائل کے کے پاسورڈ بھی حاصل کیے ، جس کا مقصد ہے کہ لوٹنے والے افراد ڈیٹا تک رسائی چاہتے تھے۔اب لگتا ہے کہ ہر وہ شخص جو ماضی میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے عجیب و غریب دعوے کرتے رہے ہیں جلد قانون کی پکڑ میں آنے والے ہیں –
یہ دونوں صحافی یوٹیوب پر ’ٹاک شاک‘ کے نام سے ایک کامیاب وی لاگ پر مشتمل چینل چلا رہے ہیں جن میں وہ حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق کئی اہم انکشافات اور دعوے کرتے ہیں ۔اور پاکستان کے حساس ترین موضوعات پر بھی بات کرجاتے ہیں –