پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری

عام طور پر مساجد کے باہر سے جوتے چوری ہونے کی واردات کی خبریں تو آتی رہتی ہیں تاہم حساس مقامات اور عمارت میں ایسے واقعات ہونا غیر معمولی ہے۔ایسا ہی کچھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ہے۔ جہاں حساس عمارت سے جوتے چوری ہو گئے ہیں۔آج نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہو گئی ہیں۔مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے ایک درجن سے زائد افراد، صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کرلی گئی ہے۔یہاں تک کہ چوروں نےڈی جی میڈیاا ظفر سلطان کو بھی نہ بخشا اور ان کے جوتے بھی لے اڑے ۔مجبوراً متاثرہ نمازیوں کو پریشان حال ننگے پاؤں ہی اپنی گاڑیون اور پھر اپنے گھر جانا پڑا۔یہ پاسکتان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے جو اس بات کی خبر دے رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں خدا نہ کرے مگر حلالات بہت زیادہ خراب ہونے والے ہیں -دانشور بار بار بڑے افراد کو سمجھائے جارہے ہیں کہ جو کھیل آپ لوگ کھیل رہے ہو اور جس انا کے محور سے آپ نہیں نکل رہے ہو اور معاملات کو سلجھانے کی جانب نہیں جارہے ہو تو خود کو بند گلی میں لے جارہے ہو -یہ سانپ بن کر آپ کو بھی ڈنگ مارے گا –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی