پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا۔ ان ترامیم کے بعد کرپشن کے کیسز میں ملوث بہت سے افراد کو بہت بڑا ریلیف مل جائے گا -تاہم پی ٹی آئی نے نیب کی اس ترمیم کو چیلینچ کرلیا تھا -جس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ نے ٹیک اپ کرلیا تھا –

سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونیوالے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ترمیمی بل پیش کیا گیا ، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بل کی مخالفت کی ۔

یاد رہے کہ مزکورہ بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا تاہم صدر نے بل پر دستخط کیے بغیر واپس پارلیمان کو بھجوایا دیا تھا ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد بل ایک مرتبہ پھر صدر علوی کے پاس جائے گا ، صدر کی جانب سے 10 روز تک دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل خود بخود لاگو ہو جائے گا ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی