پابندی کے باوجود ہزاروں برطانوی شہری فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

برطانیہ میں حکومت کی وارننگ کے باوجود انگلینڈ کی عوام نے انسان ہونے کا حق ادا کردیا – انگلینڈ میں فلسطینی پرچم پر عائد پابندی کے باجود ہزاروں شہری فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن اور مانچسٹر سمیت برطانیہ بھر میں ہزاروں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اورغزہ پر گزشتہ سات روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ لندن میں ہزاروں افراد وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہوئے اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اورحمایتی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ درجنوں پولیس افسران وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے گیٹ کے باہر تعینات تھے۔ مظاہرین نے ’’رشی سونک شرم کرو‘‘ سویلا بریورمین شرم کرو کے نعرے بھی لگائے۔ لندن اور مانچسٹر کے علاوہ انگلینڈ کے دیگر علاقوں لیورپول، برسٹل، گلاسگو اور نیو کیسل میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا جس میں ہر عمر کے مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔یہ ثابت کرتا ہے کہ زندہ اور غیور قومیں کیا ہوتی ہیں -اگرچہ حکومت اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے اس کے باوجود برطانیہ کی عوام نے مظلوم فلسطینیوں کی آواز ا-بن کر امت مسلمہ کو شرمندہ کردیا –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے