ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے ہورہا ہے

ٹی 20ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر سے ہو رہا ہے ، ایونٹ میں دلچسپی اور سنسنی بڑھانے کے لیے ہر بار پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت سے 23 اکتوبر کو ٹکرائے گا۔
ٹی 20ورلڈ کپ 2022 کی فاتح آسٹریلیا کے اپنے ملک میں کھیلا جا رہا ہے ،ٹورنامنٹ میں کل 45 میچز ہوں گے – ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان ، بھارت ، افغانستان ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ ،انگلینڈ اور میزبان آسٹریلیا سپر 12 ٹیموں میں شامل ہیں جبکہ بقیہ آٹھ میں سے 4 ٹیمیں کوالیفائر کھیل کر سپر 12 میں شرکت کر سکیں گی ۔
ان 8 ٹیموں میں ایشیاء کپ کی فاتح سری لنکا ، اور 2 مرتبہ ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز ، سکاٹ لینڈ ، متحدہ عرب امارات ، آئرلینڈ، نیدر لینڈز ،زمبابوے اور نمیبیا شامل ہیں ان 8 میں سے 4 ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالی فائی کریں گی اور 4 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوجائیں گی ۔

کوالیفائر مرحلے کے بعد 4 ٹیمیں آگے آجائیں گی اس طرح گروپ اے اور گروپ بی کی 6،6 ٹیمیں پوری ہو جائیں گی۔گروپ بی میں پاکستان، بھارت ، جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش پہلے سے موجود ہیں جبکہ کوالیفائر راؤنڈ سے گروپ بی کی جیتنے والی اور گروپ اے کی رنر اپ ٹیم بھی اس میں شامل ہو جائے گی جس کے بعد ٹورنامنت کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا اور یہ تمام ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوجائیں گی ۔
اس وقت گروپ اے میں انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور افغانستان موجود ہیں جبکہ کوالیفائر مرحلے کے گروپ کی جیتنے والی اور گروپ بی کی رنر اپ ٹیم بھی اس میں شامل ہوگی
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل 9 نومبر ، دوسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 13 نومبر کو میگا ایونٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ٹورنامنٹ مین آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد انگلیند کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی