ورلڈ کپ کے کوالی فائنگ راؤنڈ میں آج دوسرا بڑا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب 2 مرتبہ کی ورلڈ چیمین ویسٹ انڈیز سکاٹ لینڈ سے 42 رنز سے ہار گئی اس سے پہلے پاکستان اور انڈیا کو ایشیا کپ میں شکست سے دوچار کرکے ایشین چیمپین سری لنکا بھی نیمیبیا کے ہاتھوں 55 رنز کے بھاری مارجن سے ہار گئی تھی -ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، جس پر سکاٹ لینڈ نے 5وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکاٹ لینڈ کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف https://t.co/92soxPvSBI
— ModXpress (@ModXpresss) October 17, 2022
سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 161 رنز کا ہدف دیا ، جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم رنز کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا،-
ٹی20 ورلڈکپ 2022 دوسرا دن دوسرا اپ سیٹ
سکاٹ لینڈ نے دو ٹائم چمپئن ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی 👏👏👌#ICCT20WorldCup #Scotland pic.twitter.com/godRIcycVI— Muhammad Faisal (@Muhamma16626381) October 17, 2022
جیسن ہولڈر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ، اوپننگ بیٹسمین کیل میئرز 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھی اوپننگ بلے باز نے 14 رنز بنائے اور برینڈن کنگ نے 17 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکا اور ویسٹانڈیز کی پوری ٹیم صرف 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔