ٹی ٹونٹی میں بار اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے 2000 کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی جب جب میدان میں اترتی ہے تو کوئی نیا ریکارڈ بنا کر ہی واپس آتی ہے کل کے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کی 97 رنز کیاوپننگ پارٹنر نے بھی ایک نیا ریکارڈ بنایا

 

 

بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔پاکستانی اوپننگ پیئر نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا۔ بابر اور رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں 5 تبہ 150 رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہی ہے ۔واضح رہے اس سے قبل بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی اوپننگ پارٹنر شپ میں روہت شرما اور شکھر دھون کو پیچھے چھوڑا تھا جنھوں نے 1700 سے زیادہ رنز بنا ئے تھے ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی