بھارت کی ٹیم کی بھرپور فارم جاری ہے -خاص طور پر شبمن گل کےکی ٹیم میں شمولیت کے بعد بھارتی بیٹنگ اور مضبوط ہوگئی ہے -آج کے کھیلے گئے 20 اووروں کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 234 رنز کا پاڑ نیوزی لینڈ کے سامنے کھڑا کردیا -کج کے جواب میں نیوزی لینڈ 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی
ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 168 رنز سے عبرتناک شکست دے دی ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بنائے ۔ بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 126، راہول ترپاٹھی نے 44، سوریا کمار یادیو نے 24اور ہاردیک پانڈیا نے 30رنز بنائے ۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 66رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل اور مچل سینٹنر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ جا سکا ۔ بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے چار جبکہ عمران ملک ،ارشدیپ سنگھ اور شوم ماوی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔