ٹی ٹونٹی میچ ؛ پاکستانی باؤلرز نے وسیم اکرم کے تجز یےکو بھی غلط ثابت کردیا

پاکستان ٹیم نے کل انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی پاکستان نے پہلی اننگ مین 145 رنز بنائے جو بظاہر ایک آسان ہدف دکھائی دے رہا تھا اور انگلینڈ کی ٹیم اس وقت دنیا کی ٹاپ تھری ٹیمز میں شامل ہےجس کے پاس آؤٹ کلاس بلے باز اور آل راؤنڈر ہین مگر پاکستانی باؤلرز نے کمال کردیا اور انگلینڈ کو 145 رنز بھی نہ بنانے دیے
کرکٹ کی تاریخ میں کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ کسی ٹیم کو 150 رنز سے کم کا ہدف ملے اور وہ 20 اوور کھیل کر ٹارگٹ پورا نہ کرسکے

 

 

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر آل راؤنڈ اور کپتان وسیم اکرم کا بھی یہ تجزیہ غلط ہوگیا کہ اگر پاکستان کو یہ میچ جیتنا ہے تو اسے انگلینڈ کی ساری ٹیم کو آؤٹ کرنا ہوگا ورنہ یہ میچ انگلینڈ باآسانی جیت جائے گا مگر پا کستان کے باؤلرز نے رنز بھی روکے اور کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا اور سیریس میں 2 کے مقابے میں 3 میچز جیت کر برتری حاصل کرلی

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی