ٹی ٹونٹی سیریز : پاکستان کے خلاف افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

چند روز قبل پی سی بی کے چیر مین نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا -اس دورے کی کپتانی شاداب خان کریں گے اب افغانستان نے بھی اپنی ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیےٹیم کا اعلان کردیا ہے،مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

 

 

اےسی بی کے مطابق دیگرکھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر زئی،عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24 مارچ دوسرا 26 مارچ اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی